28 جنوری ، 2025
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دھمکی بھی دی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائی جاری ہے اور جن ممالک سے وہ آئے ہیں انہیں واپس لینا پڑیں گے۔
امریکی صدر نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ جن ممالک نے اپنے غیر قانونی تارکین وطن کو واپس نہ لیا انہیں بھاری معاشی قیمت چکانا پڑے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خیال تھا کہ معیشت کے بعد سرحدوں سے غیر قانونی تارکین وطن کو روکنا امریکی صدر کی تیسری ترجیح ہوگی لیکن یہ اس وقت ان کا پہلا ایجنڈا ہے اور اس پر تیزی سے کام ہو رہا ہے۔
واضح رہے کہ اقتدار سنبھالتے ہی ٹرمپ نے غیر قانونی امیگریشن کو قومی ایمرجنسی قرار دیتے ہوئے ایک وسیع کریک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد اب تارکین وطن کو امریکا بدر کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔