Time 29 جنوری ، 2025
پاکستان

نیب نے اوور بلنگ کرنے اور پھریونٹس نکالنے پر لیسکو افسران کو طلب کرلیا

نیب نے اوور بلنگ کرنے اور پھریونٹس نکالنے پر لیسکو افسران کو طلب کرلیا
نیب نے جن افسران کو طلب کیا ان میں سرکل ون، سرکل ٹو ، سرکل تھری کے افسران اور دیگر شامل ہیں/ فائل فوٹو

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے اوور بلنگ کرنے اور پھریونٹس نکالنے کی تحقیقات کا دائرہ کاربڑھا دیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر نیب نے لیسکو کے 20 ایس ڈی اوز کو نوٹسز بھجواتے ہوئے ادارے کے تمام افسران کو 4 فروری کو ریکارڈ لے کر پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نیب نے جن افسران کو طلب کیا ان میں سرکل ون، سرکل ٹو ، سرکل تھری کے افسران اور دیگر شامل ہیں۔

نوٹس کے متن میں کہا گیا ہےکہ اووربلنگ کرنے اور یونٹس نکالنے کا عرصہ 2020 سے 2024 تک کا ہے، صارفین کے بل میں سے یونٹس نکالنے کی ہدایت کن افسران نے کی  تھی؟

دوسری جانب لیسکو ذرائع نے بتایا کہ ان کے بیانات کی روشنی میں دیگر افسران کو بھی بلایا جائے گا جن میں ایکسیئنز، ایس ایز اور چیف انجینئرز کو بھی بلائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق اوور بلنگ کرنے اور بعد میں یونٹس نکالنے کی انکوائری فروری میں مکمل کر لی جائے گی۔

مزید خبریں :