Time 29 جنوری ، 2025
کاروبار

دو روز کی کمی کے بعد سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

دو روز کی کمی کے بعد سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
بین الاقوامی منڈی میں سونا 22 ڈالر اضافے سے 2763 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔ فوٹو فائل

دو روز کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2300 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 88 ہزار 700 روپے ہو گئی ہے۔

دس گرام سونا بھی 1972 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 47 ہزار 513 روپے ہو گیا ہے۔

بین الاقوامی منڈی میں سونا 22 ڈالر اضافے سے 2763 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔


مزید خبریں :