Time 01 فروری ، 2025
کاروبار

سونےکی قیمت میں اضافےکا سلسلہ جاری، قیمت نئی تاریخی بلندی پر جاپہنچی

پاکستان میں سونےکی قیمت میں اضافےکا سلسلہ جاری ہے اور  فی تولہ سونےکی قیمت نئی تاریخی بلندی پر جاپہنچی ہے۔

ملک میں آج سونےکی فی تولہ قیمت میں 400 روپےکا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونےکی قیمت 2 لاکھ 92 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔

خیال رہےکہ گزشتہ روز  ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپےکا اضافہ ہوا تھا۔

آج 10گرام سونےکی قیمت 343 روپےاضافے سے 2 لاکھ 50 ہزار 514 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی بازار میں سونےکا بھاؤ 5 ڈالر اضافے سے 2797 ڈالر فی اونس ہے۔


مزید خبریں :