03 فروری ، 2025
پاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی آئی امریکی خاتون اونیجا جناح اسپتال میں زیر علاج ہیں اور ان کی رپورٹ میں ہیموگلوبن کی سطح کم آئی ہے۔
اسپتال ذ رائع کے مطابق امریکی خاتون اونیجا جناح اسپتال کے شعبہ نفسیات کے اسپیشل وارڈ میں زیرِ علاج ہیں،خاتون کی رپورٹ میں ہیموگلوبن کی سطح کم آئی ہے ۔
اسپتال ذ رائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے خاتون کا بلڈ ٹرانسفیوژن تجویز کر دیا ہے، خاتون کچھ معاملات میں تعاون کرتی ہیں اور کچھ میں نہیں۔
اسپتال ذ رائع کے مطابق میڈیکل ہسٹری دستیاب نہ ہونے کے باعث فوری تشخیص ممکن نہیں ہے، خاتون میں ممکنہ نفسیاتی مسائل بھی لگ رہے ہیں۔ خاتون کے مزید ٹیسٹ کیے جائیں گے۔
خاتون کے لیپیڈ پروفائل، ایچ آئی وی پروفائل، اور ہیپاٹائٹس پروفائل کے ٹیسٹ بھی کیے جائیں گے، تمام ٹیسٹوں کی بنیاد پر حتمی رپورٹ تیار کی جائے گی۔
واضح رہے کہ مذکورہ خاتون 19 سالہ نوجوان سے شادی کی خواہش لیے گزشتہ برس 11 اکتوبر سے کراچی میں موجود ہیں اور امریکا واپس جانے سے انکار کر رہی ہیں۔
امریکی خاتون کا کہنا ہے کہ میری شادی آن لائن ہو چکی ہے، پیسوں کے لیے شادی نہیں کی، میرے پاس پیسے ہیں۔