05 فروری ، 2025
بھارت کی معروف رقاصہ و اداکارہ راکھی ساونت نے مفتی قوی کی جانب سے کی گئی شادی کی پیشکش پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
کچھ روز قبل مفتی قوی نے ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کے دوران راکھی ساونت کے اسلام قبول کرنے کی تعریف کی اور انہیں شادی کی پیشکش کی جس پر اب راکھی نے جواب دیا ہے۔
راکھی ساونت نے مفتی قوی کی شادی کی پیشکش پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’میں تو کسی مولانا سے شادی کے لیے مر رہی ہوں، قوی صاحب آپ کے نام میں ہی قوی آتا ہے، میرے لیے ’کویتا‘ (شاعری) لکھیے‘۔
اس سے قبل پوڈکاسٹ میں مفتی قوی نے راکھی سے شادی کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ان کی والدہ اجازت دیں گی تو وہ اس رشتے کے لیے تیار ہیں، کیونکہ ان کے نزدیک والدہ کی اجازت لینا ضروری ہے۔
مفتی قوی نے وضاحت کی کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک سمیت دیگر علمائے کرام کی تحقیق کے مطابق ہندو مذہب کی مقدس کتاب الہامی حیثیت رکھتی ہے، اس لیے راکھی ساونت اہل کتاب کے زمرے میں آتی ہیں اور ان سے نکاح جائز ہے۔
خیال رہے کہ تنازعات کے باعث خبروں میں رہنے والی 46 سالہ بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے چند روز قبل پاکستان میں شادی کا اعلان کیا تھا۔
بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا سےگفتگو میں راکھی ساونت کا کہنا تھاکہ پاکستان دورے کے دوران مجھے شادی کے کئی پرپوزل ملے۔