Time 05 فروری ، 2025
سائنس و ٹیکنالوجی

گوگل جیمنائی کا نیا فیچر اینڈرائیڈ فونز میں اے آئی کا استعمال زیادہ بہتر بنا دے گا

گوگل جیمنائی کا نیا فیچر اینڈرائیڈ فونز میں اے آئی کا استعمال زیادہ بہتر بنا دے گا
گوگل نے جیمنائی کو مزید بہتر بنا دیا / فائل فوٹو

اب آپ اپنے اسمارٹ فون کی لاک اسکرین پر بھی کافی کچھ کرچکے ہیں اور گوگل کا آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) اسسٹنٹ جیمنائی آپ کی مدد کرے گا۔

گوگل کی جانب سے جیمنائی کو اپ ڈیٹ کیا گیا ہے جس کے بعد اینڈرائیڈ صارفین فون کو ان لاک کیے بغیر جیمنائی ایکسٹینشنز اور دیگر اے آئی فیچرز تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔

جیمنائی کے ان لاک ورژن تک رسائی کے لیے آپ کو Hey Google بول کر فیچر ایکٹیو کرنے والے الفاظ بولنے ہوں گے یا سیٹنگز میں جاکر ایکٹیو کرنا ہوگا۔

اس سے پہلے جیمنائی استعمال کرنے کے لیے ڈیوائس کو ان لاک کرنا پڑتا تھا۔

مگر اب اس کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ آپ فون کو ان لاک کیے بغیر ہی اپنا کام کرسکیں گے۔

البتہ اس فیچر کے ذریعے آپ دیگر ایپس جیسے کیلنڈیا ای میلز سے پرسنل انفارمیشن کو حاصل کرنے کے لیے جیمنائی کو استمال نہیں کرسکیں گے۔

اس مقصد کے لیے فون کو ان لاک کرنا ضروری ہوگا۔

اس فیچر کے بارے میں رپورٹس کافی عرصے سے سامنے آرہی تھیں۔

دسمبر 2024 میں 9 ٹو 5 گوگل کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ بہت جلد صارفین جیمنائی کی مدد سے فون کو ان لاک کیے بغیر کال کرسکیں گے یا ٹیکسٹ میسج بھیج سکیں گے۔

اس اپ ڈیٹ کا مقصد جیمنائی ایپ کے ذریعے روزمرہ کے کاموں کو فون ان لاک کیے بغیر کرنا آسان بنانا ہے۔

اس وقت یہ فیچر محدود صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا تھا اب اسے جیمنائی ایکسٹیشنز کے ذریعے مزید بہتر بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کو جیمنائی فیچرز کا ہب بنایا جا رہا ہے تاکہ اسے دیگر اے آئی اسسٹنٹس سے بہتر بنایا جاسکے۔

مزید خبریں :