Time 06 فروری ، 2025
انٹرٹینمنٹ

شاہ رخ کی فٹنس سے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان بھی متاثر ہوگئے

شاہ رخ کی فٹنس سے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان بھی متاثر ہوگئے
فلم اسکریننگ کے بعد شاہ رخ خان نے فلم کے ہیرو جنید خان کو گلے لگایا اور ان کی فلم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا،فوٹو: بھارتی میڈیا

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی فٹنس سے  بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان بھی متاثر ہوگئے۔

عامر خان نےگزشتہ روز اپنے بیٹے جنید خان کی فلم ’لوویاپا‘ کی  اسکریننگ میں بالی کی تمام بڑی شخصیات کو مدعو کیا، تقریب میں بالی وڈ کے دیگر 2 خانز شاہ رخ خان اور سلمان خان بھی شریک ہوئے۔

شاہ رخ خان کی آمد پر عامر خان نے ان کا استقبال کیا اور گلے لگایا۔عامر خان نے شاہ رخ خان کی فٹنس کی تعریف کی اور کہا کہ وہ اچھے لگ رہے ہیں۔ عامر خان نے ارادہ ظاہر کیا کہ وہ بھی ورزش شروع کریں گے تاکہ اسی طرح فٹ رہ سکیں، عامر خان کی  بات سن کر شاہ رخ خان ہنس پڑے۔

فلم اسکریننگ کے بعد شاہ رخ خان نے فلم کے ہیرو جنید خان کو گلے لگایا اور ان کی فلم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

خیال رہےکہ جنید خان کی فلم ‘لویاپا‘ میں ان کے ساتھ  سری دیوی کی بیٹی خوشی کپور ہیروئن آرہی ہیں۔ 

فلم کی پروموشن کے لیے عامر خان بگ باس کے فائنل میں بھی شریک ہوئے تھے جہاں انہوں نے خوب  مذاق مستی کیا۔

عامر خان اور سلمان خان بھی برسوں بعد کسی پروگرام میں ایک ساتھ اسٹیج پر نظر آئے، دونوں کے ایک دوسرے کے ساتھ ہنسی مذاق کو ناظرین نے بھی بے حد پسند کیا۔

خیال رہے کہ مسٹرپرفیکشنسٹ نے فلمی کرئیر کے دوران کئی اصول بنا رکھے تھے جن میں سب سے اہم کسی ایوارڈ شو میں نہ جانا اور اپنی فلم کی پروموشن کے لیےکسی ٹی وی پروگرام میں حصہ نہ لینا تھا،لیکن  عامر خان نے اپنے بیٹےکی فلم  کی پروموشن کے لیے اپنا یہ  اصول توڑ ڈالا ۔


مزید خبریں :