04 مارچ ، 2013
اسلام آباد… بہار کی آمد کے ساتھ ہی سردی کا زور ٹوٹنا شروع ہوگیا ہے تاہم بالائی علاقوں میں برفباری کے باعث بند ہونے والی رابطہ سڑکیں اب تک نہیں کھولی جاسکی ہیں۔استور، دیامر ،اسکردو سمیت گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کے پہاڑوں اور بعض شہری علاقوں میں برف موجود ہے تاہم سردی کی شدت میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے اور سیاح دھوپ تاپتے اور موسم کا لطف اٹھاتے نظر آتے ہیں۔مری، گلیات،نتھیا گلی سمیت آزاد کشمیر اور مالا کنڈ ڈویژن میں موسم خوشگوار ہے اور ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں۔شمالی بلوچستان میں چمن ، پشین اور زیارت میں دن میں تیز دھوپ اورراتیں ٹھنڈی ہیں۔محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ مالا کنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر ہلکی بار ش کا امکان ہے۔