07 فروری ، 2025
امریکا میں وفاقی ملازمین کے مستعفی ہونےکی ڈیڈلائن میں توسیع ہوگئی۔
گزشتہ ہفتے ٹرمپ انتظامیہ نے 20 لاکھ وفاقی ملازمین کو 7 فروری تک مستعفی ہونے پر 8 ماہ کی تنخواہ اور مراعات کی پیشکش کی تھی۔
امریکی میڈیا کے مطابق 40 ہزارسے زائد وفاقی ملازمین نے حکومتی پیشکش قبول کرتے ہوئے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
امریکا میں ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے وفاقی ملازمین کو جبری مستعفی ہونے کی ڈیڈلائن کا جمعرات کو آخری روز تھا۔
تاہم امریکی وفاقی جج نے سرکاری ملازمین کے مستعفیٰ ہونے کی حکومتی ڈیڈ لائن 10 فروری تک بڑھا دی۔بوسٹن کے جج جارج او ٹول نے ٹرمپ انتظامیہ کی مقرر کردہ ڈیڈ لائن کو مؤخر کیا۔
دوسری جانب ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے یوایس اے آئی ڈی ملازمین کی تعداد میں بھی بڑی کٹوتی ہوگی۔
امریکی میڈیاکے مطابق ٹرمپ انتظامیہ 10 ہزار ملازمین میں سے صرف 290 کو برقراررکھے گی۔