Geo News
Geo News

پاکستان
04 مارچ ، 2013

کراچی میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات ، 4 افراد جاں بحق

کراچی…کراچی میں آج فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق ملیر کے علاقے گلشن فردوس سے آج صبح دو افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملیں، جن کی شناخت نہیں ہوسکی، انہیں فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا۔ اولڈ سٹی ایریا کے علاقے کھارادر میں فائرنگ سے 45 سالہ شخص ہلاک ہوگیا۔ فریئر کے علاقے دہلی کالونی کے ایک گھر میں مبینہ ڈکیتی کے دوران ملزمان گھر کے مکین کو آگ لگا کر فرار ہوگئے۔ جو جل کر ہلاک ہوگیا۔

مزید خبریں :