دنیا
04 مارچ ، 2013

جنوبی کوریا: نومنتخب صدرنے سیاسی تعطل پر قوم سے معافی مانگ لی

جنوبی کوریا: نومنتخب صدرنے سیاسی تعطل پر قوم سے معافی مانگ لی

سیول … جنوبی کوریا کی نومنتخب صدر پارک جیون ہائی نے ملک میں سیاسی تعطل اور کابینہ کی تشکیل میں تاخیر پر قوم سے معافی مانگ لی۔ ایک ہفتے قبل صدارت کا عہدہ سنبھالنے والی پارک ابھی تک کابینہ کے بغیر کام کر رہی ہیں کیونکہ پارلیمنٹ نے ان کے نامزد وزراء کے ناموں کی تصدیق کرنے سے انکار کر دیا۔ پیر کو ٹیلی ویژن پر قوم سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ مجھے قوم کی بے چینی کا احساس اور افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنجیدہ اور غیر معمولی التواء کی وجہ سے امور مملکت کو چلانے میں رکاوٹیں درپیش ہیں۔

مزید خبریں :