Time 10 فروری ، 2025
جرائم

کراچی: ڈیفنس میں بنگلے پر پولیس چھاپے کا معاملہ، مغوی اور ملزم کیا کاروبار کرتے تھے؟ پولیس کا دعویٰ سامنے آگیا

کراچی: ڈیفنس میں بنگلے پر پولیس چھاپے کا معاملہ، مغوی اور ملزم کیا کاروبار کرتے تھے؟ پولیس کا دعویٰ سامنے آگیا
شہری کو 6 جنوری کو درخشاں سے اغوا کیا گیا تھا جس کا مقدمہ بھی درخشاں تھانے میں درج کیا گیا تھا: پولیس۔ فوٹو فائل

کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان مومن میں بنگلے میں پولیس کے چھاپے کے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں اور نت نئی چیزیں کھل کر سامنے آ رہی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ اے وی سی سی تھانے میں سرکار کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ دو روز قبل پولیس مغوی مصطفیٰ کی بازیابی کے لیے بنگلے کے باہر پہنچی تو ملزم نے فائرنگ کر دی تھی، فائرنگ کے تبادلے میں ڈی ایس پی سمیت تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کر لیا گیا تھا جبکہ گھر سے مغوی کا موبائل فون برآمد ہوا تھا، ملزم سے سے اسلحہ اور بھاری تعداد میں گولیاں اور لیپ ٹاپ بھی برآمد ہوا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مغوی کی بازیابی کے لیے گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے جبکہ برآمد ہونے والے موبائل کو فارنزک کے لیے بھجوایا گیا ہے۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ ملزم نے مغوی کو دھمکی دی تھی، شہری کو 6 جنوری کو درخشاں سے اغوا کیا گیا تھا جس کا مقدمہ بھی درخشاں تھانے میں درج کیا گیا تھا۔

پولیس حکام کا دعویٰ ہے کہ مغوی اور اغواء کار آپس میں دوست تھے اور دونوں منشیات فروش تھے، ملزم کے بلانے کے بعد مغوی لاپتا ہو گیا، فون کی لوکیشن ملزم کے گھر کے قریب ملی۔

مزید خبریں :