10 فروری ، 2025
اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے پاکستان میں رمضان کا چاند نظر آنے کے حوالے سے پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں رمضان المبارک کا چاند یکم مارچ کو نظر آنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ 28 فروری کی شام 5 بج کر 45 منٹ پر نئے چاند کی پیدائش ہوگی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں پہلا روزہ 2 مارچ بروز اتوار ہونے کا امکان ہے۔