11 فروری ، 2025
کراچی میں عوام کو پانی پہنچانے والے واٹر کارپوریشن کے ٹینکرز بند کردیے گئے۔
فوکل پرسن واٹر بورڈ شہباز بشیر نے بتایا کہ ٹریفک حادثات کے خلاف عوامی احتجاج کے باعث پانی کے ٹینکرز روک دیے گئے ہیں۔
فوکل پرسن نے بتایا کہ کراچی کے تمام 6 ہائیڈرنٹس سے روز 1500 ٹینکرز سے پانی کی ترسیل کی جاتی ہے تاہم موجودہ صورتحال میں واٹر ٹینکرز مالکان اور عملہ خوف کے باعث کام سے انکاری ہے۔
واضح رہے کہ کراچی میں ڈمپر، واٹرٹینکر اور دیگر ہیوی ٹریفک کی وجہ سے آئے روز حادثات رونما ہورہے ہیں جس میں انسانی جانوں کا نقصان ہورہا ہے جس کے باعث لانڈھی میں منگل کی صبح مشتعل افراد نے 2 مال بردار ٹرکوں کو آگ لگادی۔