Time 12 فروری ، 2025
جرائم

مظفر گڑھ: اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت مزید 2 خواتین کے خلاف مقدمات درج

مظفر گڑھ: اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت مزید 2 خواتین کے خلاف مقدمات درج
3 فروری کو بھی ایک خاتون کے خلاف اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہوا تھا۔ فوٹو فائل

مظفر گڑھ میں اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت دو خواتین کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے، خواتین کی گرفتاری کے لیے تلاش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق خواتین نے 2 ملزمان کے خلاف زیادتی کے مقدمات درج کروائے تھے، خواتین نے عدالت میں بیان دیا کہ غلط فہمی پر ملزمان کو نامزد کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں خواتین کے خلاف اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور دونوں کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ 3 فروری کو بھی ایک خاتون کے خلاف اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہوا تھا۔

مزید خبریں :