Time 05 فروری ، 2025
جرائم

مظفرگڑھ: زیادتی کا جھوٹا مقدمہ درج کروانے پر خاتون کیخلاف اینٹی ریپ ایکٹ کےتحت پہلا مقدمہ درج

مظفر گڑھ میں اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت خاتون کے خلاف پہلا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق زیادتی کا جھوٹا مقدمہ درج کروانے والی خاتون پر مقدمہ تھانہ سٹی میں درج کیا گیا۔

پولیس کے مطابق خاتون نے الزام لگایا تھا کہ دو افراد نے اغوا کرکے اس سے زیادتی کی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ عدالتی حکم پر نامزد ملزمان کے خلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کیا اور  خاتون نے میڈیکل آفیسر اور علاقہ مجسٹریٹ کے سامنے ملزمان کے خلاف بیان ریکارڈ کرائے۔

پولیس کے مطابق خاتون بعد میں عدالت میں اپنے بیان سے منحرف ہوگئی اور عدالت میں بیان دیا کہ اس نے شک کی بنیاد پر ملزمان کو مقدمے میں نامزد کرایا تھا۔

پولیس نے جھوٹا مقدمہ کرنے پر خاتون کے خلاف اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔


مزید خبریں :