04 مارچ ، 2013
اسلام آباد…وفاقی وزیر قانون فاروق نائیک کا کہنا ہے کہ بلوچستان سے گورنر راج رواں ہفتے ختم کردیا جائے گا۔اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت میں فاروق نائیک نے بتایا کہ ان کی صدر آصف علی زرداری سے ملاقات ہوئی ہے جس میں بلوچستان میں گورنر راج کے خاتمے پر مشاورت مکمل کر لی گئی ہے،فاروق نائیک نے بتایا کہ رواں ہفتے گورنر راج ختم کردیا جائے گا تاہم ان کا کہنا تھا کہ صوبے کا نیا وزیر اعلی کون ہوگا اس کا ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا۔