Time 14 فروری ، 2025
پاکستان

مصطفیٰ قتل کیس: جج نے پولیس سے متعلق غیر مناسب ریمارکس کیوں دیے؟ مراد علی شاہ کا شکوہ

سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے مصطفیٰ قتل کیس میں عدالت کے جج کی جانب سے پولیس سے متعلق ریمارکس پر شکوہ کیا ہے۔

کراچی کے شارع فیصل تھانے کو جدید طرز پر ماڈل تھانہ بنادیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔

اپنے خطاب میں جہاں آئی جی سندھ اور دیگر پولیس افسران کو مبارک باد دی تو وہیں ڈیفنس میں اغوا کے بعد قتل کیے گئے نوجوان مصطفیٰ کے مقدمے میں پولیس اور عدلیہ کے کردار پر بھی بات کی۔

انہوں نے کہا کہ مصطفیٰ قتل کیس کے ملزم کو عدالت نے جسمانی ریمانڈ پولیس کے حوالے کیوں نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ جج نے پولیس کے بارے میں غیر مناسب ریمارکس کیوں دیے؟ 

ان کا کہنا تھاکہ اگر کیس کی تحقیقات میں کسی پولیس افسر سے کوئی کوتاہی ہوئی ہو تو اس کو سزا کے طور پر نوکری سے نکال دینا چاہیے لیکن عدالت کے جج نے کیس کی سماعت میں پولیس کے بارے میں جو ریمارکس دیے امید ہے عدلیہ اس پر بھی سزا دے گی۔


مزید خبریں :