14 فروری ، 2025
کراچی میں اغوا کے بعد قتل ہونے والے نوجوان مصطفیٰ کے کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ارمغان نے مصطفیٰ کو بہانے سے گھر بلوایا اور لوہے کے راڈ سے تشدد کیا، ملزمان مصطفیٰ کو نیم بےہوش کرنے کے بعد اس کی ہی گاڑی کی ڈگی میں ڈال کر لے گئے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ کی گاڑی میں ارمغان اورشیراز کیماڑی سےحب چوکی پہنچے۔
پولیس نے بتایاکہ شیراز کے مطابق ارمغان نے گاڑی پرپیٹرول چھڑکنےکے بعد لائٹر سے دور کھڑے رہ کر آگ لگائی، حب چوکی سے تین گھنٹے پیدل چلنے کے بعد لفٹ لیکر کراچی پہنچے۔
خیال رہے کہ 6 جنوری کو کراچی سے اغوا ہونے والے مصطفیٰ عامر کی لاش مل گئی، مصطفیٰ کا قاتل کوئی اورنہیں اس کا دوست ارمغان ہی ہے۔ ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر نے تصدیق کی کہ مصطفیٰ کو قتل کے بعد اسی کی گاڑی میں حب کے قریب لے جاکر گاڑی سمیت جلادیا گیا۔