Time 15 فروری ، 2025
دنیا

امریکا نے یورپ کو آزادی اظہار کا لیکچر دے دیا

امریکا نے یورپ کو آزادی اظہار کا لیکچر دے دیا
میونخ کانفرنس سے امریکا کے نائب صدر کا الزامات بھر اخطاب سن کر شرکا حیران رہ گئے، تالیاں بھی نہ بجائیں—فوٹو: فائل

امریکا نے یورپ کو آزادی اظہار کا لیکچر دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یورپ آزادی اظہار کھو رہا ہے جبکہ نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ یورپی رہنما تقاریر کو سنسر کرتے ہیں۔ 

میونخ کانفرنس سے امریکا کے نائب صدر کا الزامات بھر اخطاب سن کر شرکا حیران رہ گئے، تالیاں بھی نہ بجائیں۔

جے ڈی وینس نے کہا کہ برطانیہ میں آزادی اظہار پسپائی اختیار کررہی ہے اور یہ صورتحال روس سے بڑا خطرہ ہے۔

امریکی نائب صدر کاکہنا تھا کہ یورپ کو سب سے بڑا خطرہ چین یا روس سے نہیں، خود اپنے آپ سے ہے۔ انہوں نے برطانیہ میں اسقاط حمل کلینک کے باہر دعا مانگنے والے شخص کی گرفتاری پر اظہار تشویش بھی کیا۔


مزید خبریں :