پاکستان
01 مارچ ، 2012

صدر زرداری سے دو ملاقاتوں میں پاک امریکا تعلقات پر بات ہوئی،منصور

صدر زرداری سے دو ملاقاتوں میں پاک امریکا تعلقات پر بات ہوئی،منصور

اسلام آباد…میموگیٹ کے مرکزی کردار منصور اعجاز پر میموکمیشن میں فریقین کے وکلاء نے جرح شروع کردی ہے۔ منصوراعجاز نے بتایاہے کہ انہیں صدر آصف علی زرداری سے ایک اور ملاقات کرنے کی دعوت بھی ملی۔ چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس فائز عیسیٰ کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہونے والے میموکمیشن کے اجلاس میں لندن سے ویڈیو لنک پر منصور اعجاز حاضر تھے۔ وکلاء کی جرح سے پہلے کمیشن نے ان سے حلف لیا، پھر میموکیس کے ایک درخواست گزار بیرسٹر ظفراللہ نے جرح شروع کی، اس دوران منصوراعجاز نے کہاکہ انہوں نے جو بیان اب تک ریکارڈ کرایا وہ اس پر قائم ہیں، پھر نوازشریف کے لندن میں موجود وکیل مصطفی رمدے نے جرح کی تو منصوراعجاز نے بتایاکہ آصف زرداری سے امریکا میں 2 ملاقاتیں ہوئیں، پہلی ملاقات 2005ء اور دوسری 2009ء میں ہوئی۔ان سے تیسری ملاقات کی دعوت بھی ملی تھی ،2009ء کی ملاقات سے متعلق مصطفی رمدے کے سوال پر منصور اعجاز نے کہاکہ اس کا بنیادی موضوع پاک امریکا تعلقات تھے، ملاقات سے کئی روز پہلے اس کا 2 صفحاتی ایجنڈا بنا کر حسین حقانی کے حوالے بھی کیا گیا تھا، منصور اعجاز پر جرح کا عمل جاری ہے۔

مزید خبریں :