Time 15 فروری ، 2025
صحت و سائنس

سیب یا اس کا جوس؟ دونوں میں سے زیادہ فائدے مند کون؟

سیب یا اس کا جوس؟ دونوں میں سے زیادہ فائدے مند کون؟
سیب آئزن سے بھرپور ہوتا ہے جو جسم میں خون کی کمی کو دور کرسکتا ہے/ فائل فوٹو

سیب میں قدرت نے آئرن کا خزانہ رکھنے کے ساتھ ساتھ بہت سی بیماریوں سے بچانے کی خوبیاں بھی رکھی ہیں۔

انگریزی کی ایک کہاوت 'دن میں ایک سیب کا استعمال آپ کو ڈاکٹر سے دور رکھے' تو سنی ہی ہوگی جی بالکل یہ درست ہے کہ سیب میں قدرت نے ایسے فائدے رکھے ہیں جو آپ کو بہت سی بیماریوں سے بچا سکتے ہیں۔

سیب  زیادہ فائدہ مند ہے یا اس کا جوس؟

یہ ایک عام سا سوال ہے جو ہر کسی کے ذہن میں آتا ہے لیکن ماہرین کا ماننا ہے کہ ایک سیب فائبر، وٹامنز اور منرلز کا مکمل خزانہ ہے جب کہ سیب کے جوس کیلئے 4 سے 5 سیب کا استعمال کیا جاتا ہے  جس سے شوگر اور کیلوریز کی مقدار میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے جو صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ 

مزید برآں سیب میں حل پذیر فائبر ہوتا ہے جو  نظام ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے اور آنتوں میں فائدہ مند بیکٹیریا کو فروغ دیتا ہے جب کہ  یہ فائبر جوس نکالنے کے دوران ضائع ہو جاتا ہے۔

 اس کے علاوہ سیب آئرن سے بھرپور ہوتا ہے جو جسم میں خون کی کمی کو دور کرسکتا ہے لہٰذا سیب کو کھانا اس کا جوس پینے سے زیادہ فائدہ مندہ ہے۔

مزید خبریں :