16 فروری ، 2025
یورپ میں آزادی اظہار رائے خطرے میں ہونے کا بیان دینے پر امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کو جرمن چانسلر اولاف شولز نے کرارا جواب دے دیا۔
جرمن چانسلر اولاف شولز نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ جرمنی یا یورپ کو کیا کرنا ہے، کسی کو یہ بتانے کی ضرورت نہیں ہے۔
اولاف شولز نے کہا کہ خاص طور پر دوستوں اور اتحادیوں کے درمیان ایسا نہیں ہونا چاہیے، ہم اسے سختی سے مسترد کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ جمعے کو میونخ سکیورٹی کانفرنس میں امریکی نائب صدر ڈی جے وینس نے کہا تھا کہ یورپی رہنما تقاریر سنسر کرتے ہیں، برطانیہ میں آزادی اظہار پسپا ہو رہی ہے، یورپ کو سب سے بڑا خطرہ چین یا روس سے نہیں خود اپنے آپ سے ہے۔