16 فروری ، 2025
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر راشد لطیف نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے منتخب ہونے والی پاکستانی ٹیم پر اعتراض اٹھادیا۔
جیو نیوز کے پروگرام 'ہنسنا منع ہے' میں میزبان تابش ہاشمی نے سوال کیا کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی ٹیم کے اسکواڈ میں ایسا کون سا کھلاڑی ہےجس کی ٹیم میں جگہ نہیں بنتی؟
اس سوال پر راشد لطیف نے بے ساختہ کہا کہ چھ سات کھلاڑی ہیں۔
تابش ہاشمی نےکہا کہ کیا پاکستانی ٹیم چیمپئنزٹرافی جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے؟ اس پر سابق کپتان نے کہا کہ پاکستانی ٹیم جیت سکتی ہے۔تابش کے استفسار پر راشد لطیف نے کہا کہ پانچ سے 6 کھلاڑی ہی ایسے ہوتے ہیں جو آپ کو میچ جتواتے ہیں۔
خیال رہےکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے اعلان کردہ 15 رکنی اسکواڈ میں بابر اعظم، فخر زمان، کامران غلام، سعود شکیل، اور طیب طاہر شامل ہیں جبکہ آل راؤنڈرز میں فہیم اشرف، خوشدل شاہ اور سلمان علی آغا (نائب کپتان) اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
15 رکنی اسکواڈ میں وکٹ کیپر بیٹرز محمد رضوان (کپتان) اور عثمان خان بھی شامل ہیں۔
بولرز میں اسپنر ابرار احمد اور فاسٹ بولرز حارث رؤف، محمد حسنین، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی کو شامل کیا گیا ہے۔