Time 18 فروری ، 2025
جرائم

کراچی: ماڈل کالونی میں خاتون سے لوٹ مار کی کوشش، سی سی ٹی وی سامنے آگئی

کراچی: ماڈل کالونی میں خاتون سے لوٹ مار کی کوشش کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی۔

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر ماڈل کالونی کی شیٹ نمبر 2 میں خاتون سے لوٹ مار کی کوشش کی گئی۔

واقعے کی سی سی ٹی وی میں دیکھا جاسکتا ہےکہ موٹر سائیکل پر سوار ماسک لگائے شخص نے خاتون سے لوٹ مار کی کوشش کی لیکن اس دوران خاتون نے بھاگ کر خود کو محفوظ کیا۔

پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا تھا جب کہ متاثرہ خاتون نے تاحال پولیس سے رابطہ نہیں کیا تاہم فوٹیج کی مدد سے ملزم کی گرفتاری کی کوششی کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :