Time 20 فروری ، 2025
پاکستان

کراچی میں ڈمپر اور ٹریلر کی ٹکر سے مزید 2 افراد جان سے گئے

کراچی میں ڈمپر اور ٹریلر کی ٹکر سے مزید 2 افراد جان سے گئے
فوٹو: فائل

کراچی میں رات گئے ڈمپر اور ٹریلر کی ٹکر سے 2 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

کراچی کے علاقے ملیر کورٹ کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے ایک شہری جان سے گیا اور ایک زخمی ہوا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق موٹرسائیکل سوار کی شناخت عامر اور زخمی کی ساجد کے نام سے ہوئی۔حادثے کے بعد ڈرائیور ٹریلر کو چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

لواحقین کا کہنا تھا کہ جاں بحق عامر زخمی ساجد کا بہنوئی ہے اور وہ موٹر سائیکلوں پر کزن کو کینٹ اسٹیشن چھوڑ کر واپس قائد آباد آرہے تھے کہ تیز رفتار ٹریلر نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی۔

جاں بحق عامر پیدائشی گونگا بہرا تھا اور کچھ ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔

دوسری جانب شارع فیصل کارساز کے قریب حادثے میں زخمی محمد شاکر دوران علاج جاں بحق ہوگیا۔

جاں بحق شاکر موٹرسائیکل پر ڈمپر کے پچھلے حصے سے ٹکرایا تھا۔

پولیس کے مطابق ورثا بغیر کارروائی کے لاش جناح اسپتال سے وصول کرکے چلے گئے۔

واضح رہے کہ کراچی میں رواں سال کے 2 ماہ میں ٹریفک حادثات میں 119 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، جاں بحق افراد میں 87 مرد، 16 خواتین، 12 بچے اور 4 بچیاں شامل ہیں۔

مزید خبریں :