20 فروری ، 2025
فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت 4 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کر دیں۔
حماس کی قید میں موجود چاروں اسرائیلی یرغمالی اسرائیل کی غزہ میں بمباری میں مارے گئے تھے۔
حماس نے چاروں فلسطینیوں کی لاشیں خان یونس میں ریڈ کراس کے حوالے کیں۔
اس دوران حماس کی جانب سے بینر بھی آویزاں کیے گئے تھے جن پر درج تھا جنگی مجرم نیتن یاہو اور اس کی نازی فوج نے صیہونی لڑاکا طیاروں سے میزائل برسائے، صیہونی لڑاکا طیاروں سے برسائے گئے میزائلو سے یرغمالی مارے گئے۔
حماس کی جانب سے درج بینرز پر لکھا تھا کہ جنگ بندی معاہدے پر دستخط کر کے ہم نے لچک کا مظاہرہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے تحت دونوں جانب سے قیدیوں کی رہائی کا سلسلہ جاری ہے۔