Time 20 فروری ، 2025
کاروبار

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن، 100 انڈیکس میں اضافہ

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن، 100 انڈیکس میں اضافہ
فوٹو: فائل

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں اضافہ دیکھا گیا۔

آج کاروبار کے اختتام پر اسٹاک ایکسچینج کا  100 انڈیکس 396 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 13 ہزار 739 پوائنٹس پر بند ہوا۔

 آج کاروباری دن میں 100 انڈیکس 676 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 14 ہزار 202 پوائنٹس رہی۔

حصص بازار میں آج 78 کروڑ شیئرز کے سودے 33 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 47 ارب روپے بڑھ کر 14 ہزار 28 ارب روپے ہے۔


مزید خبریں :