Time 22 فروری ، 2025
دنیا

غزہ جنگ بندی معاہدہ: حماس نے 6 یرغمالیوں کو ریڈ کراس کے سپرد کر دیا

غزہ جنگ بندی معاہدہ: حماس نے 6 یرغمالیوں کو ریڈ کراس کے سپرد کر دیا
حماس نے دو اسرائیلی یرغمالیوں کو رفح میں ریڈ کراس کے حوالے کیا: عرب میڈیا۔ 

فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت 602 فلسطینی قیدیوں کے بدلے 6 اسرائیلی یرغمالیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کر دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق حماس نے دو اسرائیلی یرغمالیوں کو رفح میں ریڈ کراس کے حوالے کیا جبکہ  3اسرائیلی یرغمالی نصیرات کیمپ میں ریڈکراس کے حوالے کیے گئے۔

عرب میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ ایک یرغمالی ہشام السیدکو غزہ سٹی میں بغیرکسی تقریب کے اسرائیلی فوج کے حوالےکیا جائےگا۔

حماس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی کا منظر فلسطینی عوام، مزاحمتی دھڑوں کے اتحاد کا عکاس ہے، فلسطینی عوام اور مزاحمتی دھڑوں کے درمیان ہم آہنگی گہری اور مضبوط ہے، آج یرغمالیوں کی حوالگی کے دوران عوام کی بڑی تعداد دشمن اور اس کے حامیوں کے لیے نیا پیغام ہے۔

دو روز قبل حماس نے 4 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے سپرد کی تھیں جس کے بدلے اسرائیل نے بھی فلسطینیوں کے جسد خاکی ریڈ کراس کے حوالے کی تھیں۔

حماس نے ریڈ کراس پر لاشوں کی حوالگی کے دوران دہرے معیار کا مظاہرہ کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

مزید خبریں :