23 فروری ، 2025
انسٹا گرام نے ڈائریکٹ میسجز (ڈی ایمز) میں متعدد نئے فیچرز صارفین کے لیے متعارف کرا دیے ہیں۔
کمپنی کی جانب سے گزشتہ دنوں ان فیچرز کا اعلان کیا گیا اور عندیہ دیا گیا کہ فوٹو شیئرنگ ایپ کے ڈائریکٹ میسجز اب ایپل آئی میسج اور دیگر ایپس کا متبادل بن گئے ہیں۔
کمپنی کے مطابق اب دنیا بھر میں صارفین ڈائریکٹ میسجز میں ٹرانسلیٹ ٹولز تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں اور 99 زبانوں کے پیغامات کا ترجمہ کرسکتے ہیں۔
اسی طرح ایک نیا فیچر آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے جس کے ذریعے وہ میوزک شیئر کرسکیں گے۔
اس فیچر تک رسائی کے لیے چیٹ کمپوزر اسکرین میں اسٹیکر بٹن پر کلک کریں اور پھر میوزک آپشن کا انتخاب کریں۔
وہاں آپ مختلف میوزک کلپس سرچ کرسکیں گے اور 30 سیکنڈ کے کلپ کو گروپ چیٹس یا براڈکاسٹ چینل پر شیئر کرسکیں گے۔
ایک نیا فیچر پن میسجز کا ہے۔
اس فیچر کے ذریعے صارفین ڈائریکٹ میسجز میں مختلف میسجز کو پن کرسکیں گے جو چیٹ ونڈو پر سب سے اوپر نظر آئیں گے۔
کمپنی کے مطابق ہر چیٹ میں صارفین 3 میسجز کو پن کرسکیں گے۔
صارفین کی سہولت کے لیے انسٹا گرام کی جانب سے ڈائریکٹ میسجز میں میسجز شیڈول کے فیچر کا اضافہ بھی کیا جا رہا ہے۔
اس فیچر کے ذریعے صارفین میسجز کو 29 دن تک کے لیے شیڈول کرسکیں گے۔
آخری فیچر دوستوں کو گروپ چیٹ میں شامل کرنے کے حوالے سے ہے۔
اس فیچر کے تحت صارفین اپنے دوستوں کو ایک کیو آر کوڈ بھیج سکیں گے جو کہ بنیادی طور پر کسی گروپ چیٹ میں شمولیت کا دعوت نامہ ہوگا۔