Time 23 فروری ، 2025
کھیل

کوہلی کی پاکستان کیخلاف شاندار بیٹنگ پر اہلیہ انوشکا کا ردعمل آگیا

کوہلی کی پاکستان کیخلاف شاندار بیٹنگ پر اہلیہ انوشکا کا ردعمل آگیا
ویرات کوہلی نے اس میچ میں پاکستان کے خلاف چوتھی اور اپنے ون ڈے کریئر کی 51 ویں سنچری اسکور کی،فوٹو: فائل

چیمپئنز ٹرافی کے ہائی وولٹیج میچ  میں ویرات کوہلی کی شاندار سنچری کی بدولت بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ویرات کوہلی نے اس میچ میں پاکستان کے خلاف چوتھی اور اپنے ون ڈے کریئر کی 51 ویں سنچری اسکور کی۔

ویرات کوہلی نے 111گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے 100 رنز بنائے اور ناقابل شکست رہے۔ شاندار بلے بازی پر انہیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

ویرات کوہلی کی شاندار بلے بازی پر ان کی اہلیہ اور بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔

انوشکا شرما نے انسٹاگرام اسٹوری پر ویرات کوہلی کی تصویر پوسٹ کی اور ساتھ میں دل اور ہاتھ جوڑنے کا ایموجی بھی شیئر کیا۔

خیال رہے کہ آج کے میچ میں ویرات کوہلی نے ون ڈے کرکٹ میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا۔

کوہلی کی پاکستان کیخلاف شاندار بیٹنگ پر اہلیہ انوشکا کا ردعمل آگیا
اسکرین شاٹ/ انوشکا شرما انسٹاگرام اسٹوری

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے خلاف میچ میں ویرات کوہلی نے ون ڈے کرکٹ میں 14 ہزار رنز مکمل کیے۔ ویرات کوہلی یہ سنگ میل عبور کرنے والے تیسرے بیٹر ہیں۔

ویرات کوہلی سے قبل سچن ٹنڈولکر اورکمار سنگا کارا بھی 14 ہزار ون ڈے رنز بنا چکے ہیں۔

کوہلی 287 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کرکے تیز ترین 14 ہزار رنز بنانے والے پلیئر بن گئے ہیں۔ سچن ٹنڈولکر نے 350 اور سنگاکارا نے 378 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

مزید خبریں :