Time 24 فروری ، 2025
پاکستان

کراچی: منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار ملزم ساحر کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

کراچی: منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار ملزم ساحر کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع
منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار ملزم ساحر کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا گیا/ فائل فوٹو

کراچی: عدالت نے منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار ساحر کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کردی۔

منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار ملزم ساحر کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پولیس نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی۔

دوران تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سے سپلائی چین سے متعلق تفتیشی جاری ہے ۔

عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا پر ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں ایک دن کی توسیع کردی اور ملزم کو کل دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔


مزید خبریں :