05 مارچ ، 2013
ساہی وال…جماعت اسلامی سندھ کے امیر معراج الدین نے کہا ہے کراچی کے حالات کی ذمہ دار ہے ایم کیو ایم ہے ، کراچی میں حکومت کی رٹ کہیں نظر نہیں آتی۔ساہی وال ریلوے سٹیشن پر متحدہ اپوزیشن کے امن ٹرین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے معراج الہدیٰ نے کہا کہ کراچی میں بھتہ لینا ایم کیو ایم کا مینڈیٹ ہے ، کراچی لہو لہان ہے لیکن کسی کو وہاں قیامِ امن کی فکر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں حکومتی رٹ نظر نہیں آرہی ، متحدہ اپوزیشن ٹرین مارچ کے ذریعے کراچی میں امن قائم کرکے دم لے گی۔