Time 24 فروری ، 2025
کھیل

پاکستان نے بھارت کیخلاف میچ میں کتنی ڈاٹ بالز کھیلیں؟

پاکستان نے بھارت کیخلاف میچ میں کتنی ڈاٹ بالز کھیلیں؟
پاکستانی بیٹرز نے اننگز کی ابتدائی 161 گیندوں پر ڈاٹ بالز کی سنچری بنائی__فوٹو: ای ایس پی این

چیمپئنز ٹرافی کے سب سے بڑے میچ میں پاکستان کی ٹیم پورے50 اوورز بھی نہ کھیل سکی اور 241 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔

چیمپنئنز ٹرافی کے انتہائی اہم میچ میں پاکستان جہاں تینوں شعبوں میں ناکام ہوا وہیں بیٹرز نے بھی ون ڈے کو بھی ٹیسٹ میچ بنایا اوراننگز کی ابتدائی 161 گیندوں پر ڈاٹ بالز کی سنچری بنائی۔

بیٹرز نے پاور پلےکو بھی ڈاٹ بالز کے لیے خوب استعمال کیا اور ٹُک ٹُک کرکے وقت گزارا۔

امام نے 26 گیندوں پر 10 رنز ، سعود شکیل نے 76 گیندوں پر 62 اور محمد رضوان نے 77 گیندوں پر 46 رنز بنائے جب کہ بابر اعظم 26 گیندوں پر 23 رنز بناسکے۔

ای ایس پی این کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی اننگز میں 147 ڈاٹ بالز کھیلی گئیں۔

یہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے زیادہ مختلف نہیں تھا، کیویز کے خلاف افتتاحی میچ میں پاکستانی ٹیم نے 47.2 اوورز میں 161 ڈاٹ بالز کھیلی تھیں۔

یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ ڈاٹ بال کے لحاظ سے پاکستان اور بھارت کے درمیان زیادہ فاصلہ نہیں تھا، پاکستان کی اننگز میں 49.33 فیصد ڈاٹ بالز تھیں جب کہ بھارت کا مارجن 47.84 فیصد رہا۔

تاہم بھارت نے پاکستان کو باؤنڈریز سے پیچھے چھوڑ دیا، بھارت کا گزشتہ روز 42.62 فیصد اسکور باؤنڈری کے ذریعے کیا گیا جب کہ پاکستان کا 30.71 فیصد تھا۔

مزید خبریں :