Time 25 فروری ، 2025
پاکستان

منشیات فروشی کا کیس: ملزم ساحر حسن جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ

کراچی: مقامی عدالت نے منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار ملزم ساحر حسن کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

کراچی کے جوڈیشل کمپلیکس میں ملزم ساحر حسن سے منشیات برآمدگی کے کیس کی سماعت ہوئی جہاں ایس آئی یو پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کیا۔ 

دوران سماعت تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم سے تفتیش مکمل نہیں ہوئی ہے لہٰذا جسمانی ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع کی جائے جب کہ وکیل صفائی نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی۔ 

سماعت کے بعد عدالت نے ایس آئی یو تفتیشی افسر کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کو مسترد کردیا اور ملزم ساحر حسن کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ 

عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے مقدمے کا چالان بھی طلب کرلیا۔ 


مزید خبریں :