پاکستان

ماہِ رمضان میں کراچی اور لاہور کا موسم کیسا رہے گا؟

ماہِ رمضان میں کراچی اور لاہور کا موسم کیسا رہے گا؟
ترجمان سپارکو کی جانب سے بتایا گیا کہ پاکستان میں یکم رمضان 2 مارچ کو ہونے کا امکان ہے/ فائل فوٹو

کراچی: محکمہ موسمیات نے رمضان کے پہلے عشرے میں موسم بہتر رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

 محکمہ موسمیات سندھ کے  فوکل پرسن کے مطابق رمضان کے پہلے عشرے میں موسم بہتر اور آخری عشرے میں موسم گرم ہوسکتا ہے۔

فوکل پرسن نے پیشگوئی کی ہےکہ کراچی میں رمضان کےآخری عشرےمیں درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتاہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ  رمضان کے دوران سندھ کے دیگر علاقوں میں بھی موسم گرم رہ سکتا ہے جب کہ صوبے کے جنوبی علاقوں میں رمضان کے آخری عشرے میں درجہ حرارت 40 ڈگری تک جاسکتا ہے۔

دوسری جانب جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ ماحولیات ثاقب حسین نے کہا کہ پنجاب میں  رمضان المبارک میں موسم خوشگوار رہنے کا امکان ہے، پہلے عشرے میں بارش متوقع ہے اور  بارش سے درجہ حرارت 22 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے جب کہ 15 ویں روزے کے بعد درجہ حرارت 30 ڈگری تک جائے گا۔

واضح رہے کہ ترجمان سپارکو کی جانب سے بتایا گیا کہ پاکستان میں یکم رمضان 2 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :