Geo News
Geo News

پاکستان
05 مارچ ، 2013

ایران پاکستان گیس پائپ لائن پر ہماری پالیسی واضح ہے ،امریکہ

ایران پاکستان گیس پائپ لائن پر ہماری پالیسی واضح ہے ،امریکہ

اسلام آباد…امریکا نے کہا ہے کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن پر اس کی پالیسی بڑی واضح ہے ، وہ ترکمانستان افغانستان پاکستان بھارت گیس پائپ لائن کا بڑا حامی ہے اور دیامیر بھاشا ڈیم منصوبے کے لیے فنڈنگ کرنے والا بڑا ملک ہو گا۔پاکستان میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے تربیلا ڈیم پر 128میگاواٹ کے بجلی کی بحالی کے منصوبے کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر امریکی سفیر پہلے تو ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر میڈیا کے سوالوں کے جواب گول کرتے گئے پھر بولے توبس اتنا کہ امریکا کی پالیسی اس حوالے سے بڑی واضح ہے۔ہم ترکمانستان افغانستان پاکستان بھارت گیس پائپ لائن کے بڑے حامی ہیں ، یہ منصوبہ پاکستان کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے اہم ہو گا۔ امریکا دیامیر بھاشا ڈیم منصوبے کے لیے فنڈنگ کرنے والا بڑا ملک ہو گا۔ چیئرمین واپڈا نے بتایا کہ پن بجلی منصوبوں میں سرمایہ کاری سے سستی ترین بجلی حاصل کی جا سکتی ہے ، پاکستان میں پن بجلی کا ایک یونٹ ڈیڑھ روپے میں تیار ہوتا ہے ۔ چیئرمین واپڈا سید راغب عباس شاہ کا کہنا ہے کہ 128 میگاواٹ کا یہ منصوبہ ہے ، اسے بحال کیا گیا ہے جس کے لیے امریکا نے فنڈنگ کی ہے۔ تربیلا ڈیم پر اس پن بجلی منصوبے کی بحالی سے 20 لاکھ صارفین کو فائدہ ہو گا۔ امریکا تربیلا ڈیم کے چوتھے توسیعی منصوبے کے لیے 84 کروڑ ڈالر کی امددا بھی فراہم کرے گا ،جس سے 1400 میگاواٹ مزید بجلی سسٹم میں آ جائے گی

مزید خبریں :