Time 27 فروری ، 2025
انٹرٹینمنٹ

گلوکارہ شریا گھوشال اپنے ہی ہٹ گانے' چکنی چمیلی' پر شرمندہ

گلوکارہ شریا گھوشال اپنے ہی ہٹ گانے چکنی چمیلی پر شرمندہ
یہ گانا ایک چارٹ بسٹر تھا لیکن جب کم عمر لڑکیاں دھن کو سمجھے بغیر اسے گاتی ہیں تو یہ انہیں بے چین کرتا ہے:شریا گھوشال/ فائل فوٹو

بالی وڈ کی پلے بیک گلوکارہ شریا گھوشال نے اعتراف کیا ہے کہ وہ  اپنے سپر ہٹ گانے 'چکنی چمیلی' سے شرمندہ ہیں۔

گلوکارہ نے ایک انٹرویو میں اعتراف کیا کہ وہ 2012 کی فلم اگنی پتھ میں کترینہ کیف پر بنائے گئے اپنے سپر ہٹ گانے 'چکنی چمیلی' سے شرمندہ ہیں، یہ گانا ایک چارٹ بسٹر تھا لیکن جب کم عمر لڑکیاں دھن کو سمجھے بغیر اسے گاتی ہیں تو یہ انہیں بے چین کرتا ہے۔

شریا نے کہا کہ وہ گانے کا انتخاب بہت محتاط ہوکر کرتی ہیں اور وہ اس بات کا بھی خیال رکھتی ہیں کہ گانے کی شاعری اچھی لکھی گئی ہوں، ایک عورت ہونے پر خوشی منانا کوئی بری بات نہیں لیکن گانوں کو اس طرح سے نہیں لکھنا چاہیے۔

بھارتی گلوکارہ نے مزید کہا کہ زیادہ تر آئٹم سانگ مردوں کی جانب سے لکھے جاتے ہیں اگر کوئی خاتون آئٹم گانا لکھتی تو زیادہ بہتر انداز میں لکھتی، یہ صرف نقطہ نظر کی بات ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں خاص طور پر بھارت میں کچھ معیار قائم کرنا ضروری ہے کیونکہ موسیقی اور فلموں کا ہماری زندگی پر بہت بڑا اثر پڑتا ہے۔

مزید خبریں :