14 جون ، 2021
حال ہی میں ماں بننے والی بالی وڈ کی معروف گلوکارہ شریا گھوشال نے تمام نئی ماؤں کو ویکسین لگوانے کا مشورہ دیا ہے۔
شریا نے انسٹاگرام پر ویکسین لگوانے کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ جب دیویان (بیٹا) گھر پر سکون سے سو رہا تھا تو میں جلدی سے کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوانے آگئی۔
گلوکارہ نے ویکسین کے حوالے سے آگاہی فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ میرے ڈاکٹرز کی تجویز کے مطابق نئی ماؤں کیلئے کورونا سے بچاؤ کی یہ ویکسین بالکل محفوظ ہے اور وہ اسے بغیر کسی خوف کے لگوا سکتی ہیں۔
خیال رہے کہ بھارتی گلوکارہ شریا گھوشال کے گھر گزشتہ ماہ مئی میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔