Time 27 فروری ، 2025
صحت و سائنس

ہاتھ اور پاؤں پر محسوس کی جانے والی شوگر کی علامتیں کون سی ہیں؟

ہاتھ اور پاؤں پر محسوس کی جانے والی شوگر کی علامتیں کون سی ہیں؟
ذیابیطس کا مرض ضرورت سے زیادہ میٹھا کھانے، ذہنی تناؤ اور صحت مند زندگی سے دوری اختیار کرنے کی وجہ سے ہوتا ہے جس کی مختلف علامتیں ہیں/ فائل فوٹو

ذیابیطس کا مرض دنیا بھر کے لوگوں کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے جس سے نہ صرف بزرگ بلکہ نوجوان بھی متاثر ہیں۔

ذیابیطس کا مرض ضرورت سے زیادہ میٹھا کھانے، ذہنی تناؤ اور صحت مند زندگی سے دوری اختیار کرنے کی وجہ سے ہوتا ہے جس کی مختلف علامتیں ہیں۔

پیاس لگنا، گلے اور زبان کا خشک رہنا اور نظر کم آنا سمیت ذیابیطس کی کچھ علامتیں ایسی بھی ہیں جو آپ کے ہاتھ اور پاؤں پر بھی محسوس کی جاتی ہیں۔

سُن ہونا

اگر آپ کے پاؤں یا ٹانگیں سُن ہوتی ہیں تو یہ ذیابیطس کی علامت ہوسکتی ہے، یہ مرض آپ کے اعصاب کو نقصان پہنچاتا ہے جس کی وجہ سے درد یا کسی اور چیز کو محسوس کرنے کی صلاحیت کم ہوسکتی ہے۔

جھنجھناہٹ

کیا آپ کو لگتا ہے کہ آپ کے ہاتھ اور پاؤں پر کچھ چبھن محسوس ہورہی ہے؟ اس کانٹے دار احساس کو ٹنگلنگ کہتے ہیں۔

 خون میں شوگر کی مسلسل بلند سطح اعصاب کو متاثر کرتی ہے جس سے دماغ میں سگنل کے بہاؤ میں خلل پڑتا ہے۔

ٹانگوں میں درد

ٹانگوں میں درد ہونا بھی شوگر کے مرض میں مبتلا ہونے کی علامت ہے جو پٹھوں کے کھچاؤ یا ٹانگوں کے اچانک درد کا باعث بنتا ہے، کچھ لوگ رات کے وقت اس درد کو زیادہ محسوس کرتے ہیں۔

پاؤں کا السر

اکثر آپ نے اپنے آس پاس ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ایسے افراد کو بھی دیکھا ہوگا جن کے پاؤں میں السر یا زخم ہوتے ہیں، یہ زخم بھی شوگر کی وجہ سے ہوتے ہیں جو مریض کیلئے تکلیف کا باعث بنتے ہیں۔

مزید خبریں :