Time 27 فروری ، 2025
جرائم

مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان کے اکاؤنٹس اور جعل سازی کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں

مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان کے اکاؤنٹس اور جعل سازی کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں
2017 سے ملزم نے جعل سازی سے حاصل ملین ڈالرزکی رقم ڈیجیٹل کرنسی میں تبدیل کی: تفتیشی ذرائع/ اسکرین گریب

کراچی: مصطفیٰ اغوا و قتل کیس میں نامزد ملزم ارمغان کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آگئیں۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق ارمغان کے متعدد مرچنٹ اکاؤنٹس ہونے کا انکشاف ہوا ہے، یہ اکاؤنٹس جعل سازی سے حاصل رقم کی منتقلی کے لیے استعمال ہوتے تھے جب کہ ارمغان جعل سازی سے حاصل شدہ رقم کو ڈیجیٹل کرنسی میں منتقل کرتا تھا۔

تفتیشی ذرائع نے بتایا کہ 2017  سے ملزم نے جعل سازی سے حاصل ملین ڈالرزکی رقم ڈیجیٹل کرنسی میں تبدیل کی، جعل سازی سےحاصل رقم ڈیجیٹل اے ٹی ایم میں براہ راست منتقل کی جاتی تھی، ارمغان کی ڈیجیٹل کرنسی میں تبدیل کردہ رقم کے شواہد حاصل کرنا ممکن نہیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملزم ارمغان نے پاکستان میں اپنے تمام اکاؤنٹس بند کردیے تھے اور ملزم نے ڈیجیٹل کرنسی کو منتقل کرکے مختلف ورچوئل کارڈز بنا رکھے تھے، ان ورچوئل کارڈز کے ذریعے کسی بھی اے ٹی ایم سے رقم نکالی جا سکتی تھی۔

مزید خبریں :