01 مارچ ، 2025
ڈبل نمونیا میں مبتلا پوپ فرانسس کی طبیعت مزید ناساز ہوگئی جس کی وجہ سے انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا۔
88 سالہ پوپ فرانسس کو ڈبل نمونیا کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ 14 فروری سے اٹلی کے اسپتال میں داخل ہیں۔
ویٹی کن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پوپ فرانسس کو سانس لینے میں دشواری اورکھانسی اور قے کی شکایات ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ 88 سال کے پوپ فرانسس اپنے ہوش وحواس میں ہیں، ان کو اضافی آکسیجن فراہم کی جارہی ہے۔
دوسری جانب ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ 2 ہفتے سے زائد علاج کے باوجود پوپ کی صحت خراب ہونا تشویشناک ہے۔