02 مارچ ، 2025
محکمہ موسمیات نے آج سے کراچی میں گرمی میں اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج سے درجہ حرارت میں ایک سے دو ڈگری اضافہ متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں دن کے اوقات میں تیز دھوپ کے ساتھ موسم گرم رہنےکا امکان ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ شمال مغرب سے 6 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ہے۔