Time 02 مارچ ، 2025
صحت و سائنس

چہرے کے کھلے مساموں کو بند کرنے کے بہترین گھریلو ٹوٹکے

چہرے کے کھلے مساموں کو بند کرنے کے بہترین گھریلو ٹوٹکے
کھلے مسام اکثر ناک، گالوں پر زیادہ ہوتے ہیں جو چہرے کی خوبصورتی کو مانند کردیتے ہیں/ فائل فوٹو

کھلے مساموں کی شکایت اکثر لوگوں کو رہتی ہے جس کیلئے وہ کافی مہنگی پروڈکٹس کا بھی استعمال کرتے ہیں لیکن انہیں مثبت نتائج حاصل نہیں ہوتے۔

کھلے مسام اکثر ناک، گالوں پر زیادہ ہوتے ہیں جو چہرے کی خوبصورتی کو مانند کردیتے ہیں۔

ویسے اس مسائل سے مرد اور خواتین دونوں ہی دوچار ہوتے ہیں لیکن خواتین اپنی چہرے کو لے کر زیادہ فکر مند ہوتی ہیں جس کیلئے وہ کافی محنت بھی کرتی ہیں۔

آج ہم آپ کو چند ایسے گھریلو ٹوٹکے بتاتے ہیں جن کے استعمال سے آپ اس پریشانی سے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں۔

ایکسفولیئیشن

ایکسفولیئیشن جلد کو صاف کرنے کا عمل ہے جو جلد کے مردہ خلیوں کو ہٹا کر اسے ہموار بناتا ہے اور چہرے کو  تازگی دیتا ہے۔

جن کی جلد پر آئل زیادہ آتا ہے ایسے افراد کو ہفتے میں 2 سے 3 بار اپنی جلد کو ایکسفولیئیٹ کرنا چاہیے جب کہ خشک یا حساس جلد والے افراد ہفتے میں 1سے 2 بار ایکسفولیئیٹ کر سکتے ہیں۔

چارکول ماسک

چارکول ماسک آپ کی جلد کو ایکسفولیئٹ کرنے کا ایک اچھا طریقہ ہے کیونکہ یہ اضافی تیل کو جذب کرنے اور جلد سے آلودگی اور زہریلے مادوں کو دور کرنے میں مدد کرتا ہے۔

مارکیٹ میں یہ ماسک آسانی سے دستیاب ہوتے ہیں جبکہ آپ اس ماسک کو گھر میں بھی تیار کرسکتے ہیں۔

بھاپ کا استعمال

بھاپ کا ستعمال سب سے آسان اور سستا طریقہ ہے، بیوٹی پارلر میں بھی فیشلز کے دوران چہرے کو بھاپ دیتے ہیں جس کا مقصد چہرے کے کھلے مساموں کو بند کرنا ہے۔

بھاپ کے استعمال سے آپ گندگی، ضرورت سے زیادہ تیل اور بلیک ہیڈز کو دور  کر سکتے ہیں، اس کے علاوہ بھاپ سے خون کی گردش بھی بہتر ہوتی ہے۔

مزید خبریں :