03 مارچ ، 2025
اسلام آباد: وفاقی کابینہ میں توسیع کیے جانے کے بعد اب مزید اہم فیصلوں کی تیاری ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم خود کئی وزارتیں چھوڑ دیں گے جب کہ حلف اٹھانے والے نئے وزرا اور وزرائے مملکت کو ابھی تک وزارتیں نہیں دی گئیں۔
اس وقت 18وفاقی وزراء کے پاس قلمدان ہیں ا ور ایک سے زیادہ قلمدانوں والے وزرا سے اضافی قلمدان واپس لیے جانے کا امکان ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق موجودہ وزرا کے قلم دانوں میں ردوبدل بھی کیا جاسکتا ہے، وفاقی وزرا سے محروم وزاتیں بھی نئے وزرا کو دینے کی تجویز ہے تاہم قلمدانوں سے متعلق فیصلہ وزیراعظم خود کریں گے اس کے بعد کابینہ ڈویژن نوٹیفکیشن کرے گا۔
کابینہ میں توسیع کے بعد نئے وزرا کے قلمدانوں کا ابھی تک اعلان نہیں ہوا، تمام 39 وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز میں سے اس وقت 18وفاقی وزرا کے پاس قلمدان ہیں، کئی اہم وزارتوں اور ڈویژنز کو اضافی قلم دانوں کے ذریعے چلایا جاریا ہے۔
وزیراعظم نے کئی وزارتوں اور ڈویژنز کا قلمدان اپنے پاس رکھا ہوا ہے جن میں سے بیشتر وہ اب چھوڑ دیں گے۔
ذرائع کا بتانا ہےکہ صحت کی وزارت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کو ملنے کا امکان ہے۔