Time 03 مارچ ، 2025
انٹرٹینمنٹ

فلم ’لگان‘ اور ’ منا بھائی ایم بی بی ایس‘ کی ہیروئن سالوں بعد میڈیا کے سامنے آگئیں

فلم ’لگان‘ اور ’ منا بھائی ایم بی بی ایس‘ کی ہیروئن سالوں بعد میڈیا کے سامنے آگئیں
اداکارہ گریسی سنگھ نے عامر خان کی معروف فلم ’لگان‘ اور سنجے دت کی ’منا بھائی ایم بی بی ایس ‘ میں مرکزی کردار اداکیا اور ان کی اداکاری کو بے حد پسند کیا گیا — فوٹو:فائل

بالی وڈ کی 44 سالہ اداکارہ گریسی سنگھ سالوں بعد میڈیا کے سامنے آگئیں۔

اداکارہ گریسی سنگھ نے عامر خان کی معروف فلم ’لگان‘ اور سنجے دت کی ’منا بھائی ایم بی بی ایس ‘ میں مرکزی کردار اداکیا اور ان کی اداکاری کو بے حد پسند کیا گیا۔

اداکارہ ان کامیاب فلموں کے بعد پھر کسی بڑی فلم میں نہیں نظر آئیں لیکن 2021 میں ایک ٹی وی ڈرامے میں کام کیا تھا۔

اب سالوں بعد گریسی سنگھ میڈیا کے سامنے آگئیں۔

گریسی سنگھ نے لگان کے ہدایت کار اشوتوش گواریکر کے بیٹے کی شادی میں شرکت کی جہاں عامر خان سمیت فلم کے دیگر اداکار بھی شریک ہوئے۔

اداکارہ گلابی لہنگا پہنے شادی میں شرکت کی اور ستاروں کیلئے مخصوص جگہ پر تصاویر بھی بنوائیں، وہاں موجود میڈیا نمائندے اور پاپارازی بھی گریسی کے آنے پر حیران رہ گئے۔  گریسی سنگھ اس طرح سالوں بعد میڈیا کے سامنے آئی ہیں۔

فلم ’لگان‘ اور ’ منا بھائی ایم بی بی ایس‘ کی ہیروئن سالوں بعد میڈیا کے سامنے آگئیں
گریسی سنگھ اس طرح سالوں بعد میڈیا کے سامنے آئی ہیں— فوٹو: اسکرین گریب

رپورٹس کے مطابق اداکارہ سنیاس لے چکی ہیں جس کے باعث شادی بھی نہیں کی تاہم اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

مزید خبریں :