04 مارچ ، 2025
پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے یوٹیوبرز کے ڈیلی وی لاگنگ پر حیرانی کا اظہار کیا۔
اداکارہ بشریٰ انصاری نے ایک نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی جہاں انہوں نے ڈیلی وی لاگنگ کرنے والے یوٹیوبرز کے حوالے سے گفتگو کی۔
اداکارہ نے کہا کہ ہم ایک الگ دنیا کے لوگ ہیں، یہ پتا نہیں کون سی مخلوق ہیں جو کروڑوں اربوں روپے کمارہے ہیں۔
بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ میں ایک دو یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز کو ڈھونڈ رہی تھی، مجھے معلوم نہیں ہے ان کو کہاں دیکھوں اور کون لوگ ان کو دیکھ رہے ہیں؟ میں کانٹینٹ دیکھ کر حیران ہوتی ہوں بلکہ میں یوٹیوبرز پر نہیں ان کو دیکھنے والوں پر حیران ہوتی ہوں۔