Time 05 مارچ ، 2025
جرائم

ویڈیو: سحری سے قبل دودھ کی دکان پر ڈکیتی، ملزمان گاہکوں کو لوٹ کر فرار

کراچی: لانڈھی نمبر 2 میں آج سحری سے قبل دودھ کی دکان پر ڈکیتی کی واردات ہوئی جس کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی۔

سی سی ٹی وی میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دودھ کی دکان پر موٹر سائیکل سوار 3 مسلح ملزمان آئے، ملزمان نے اسلحہ دکھا کر سحری کا سامان لینے آئے گاہکوں کو لوٹ لیا۔

ملزمان گاہکوں کی جیب میں ہاتھ ڈال کر پیسے اور موبائل فون نکال کر لے گئے جب کہ سی سی ٹی وی میں ملزمان کے چہرے واضح طور پر نظر آرہے ہیں۔

دوسری جانب پولیس نے ڈکیتی سے متعلق لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ تاحال کسی نے ڈکیتی سے متعلق رپورٹ نہیں کروائی۔

مزید خبریں :