Time 06 مارچ ، 2025
دنیا

کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کی طبیعت میں بہتری

کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کی طبیعت میں بہتری آگئی۔

ویٹی کن کے مطابق ڈبل نمونیا میں مبتلا پوپ فرانسس کو گزشتہ روز  سانس کی آمد و رفت مستحکم ہونے پر وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا تھا تاہم پوپ کی حالت  خطرے سے باہر نہیں تھی۔

اب بتایا جارہا ہے کہ پوپ فرانسس کی حالت میں بہتری آ ئی ہے اور انہیں سانس لینے میں دشواری نہیں۔

ویٹی کن کے مطابق بدھ کے روز پوپ فرانسس نے کرسی پربیٹھ کرکام بھی کیا۔

واضح رہے کہ ڈبل نمونیا میں مبتلا پوپ فرانسس 14 فروری سے اٹلی کے اسپتال میں زیر علاج ہیں


مزید خبریں :